Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 05, 2022 04:50 pm views : 236

Islamabad - Kashmir Solidarity Day is being celebrated with full enthusiasm today
  • Urdu

یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

 ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے، بھمبر، کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ صدر مملکت عارف علوی، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شرکت کی۔ ریلی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور وزیر مملکت زرتاج گل بھی شریک ہوئیں۔ فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے گورنر پنجاب نے خطاب کیا۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازا گرم کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے، ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، کشمیریوں کو ضرور آزادی ملے گی۔ پشاور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ وزیراعلیٰ محمود خان بھی ریلی میں شریک ہوئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت اور جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی قبضے سے آزادی تک کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کشمیری ناجائز بھارتی قبضے کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پورے عزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑا ہے، مودی کی فسطائی پالیسیاں کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں، وقت آگیا ہے دنیا بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے، کشمیر میں غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمہ ہے، اقوامِ عالم مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار کونظرانداز نہ کریں۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved