Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2022 06:33 pm views : 324

Karachi - PTI will decide how long we are with them, Dr Khaliq Maqbool
  • Urdu

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینٸر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فیصلہ پی ٹی آئی کرے گی ہم کب تک ان کے ساتھ ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینٸر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فیصلہ پی ٹی آئی کرے گی ہم کب تک ان کے ساتھ ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینٸر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست داٸر کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی حلقہ بندیاں تعصب کی بنیاد پر کی ہیں، صوبائی حکومت نے غیر قانونی ٹاؤن بنائے ہیں، ٹاؤنز کی من پسند حلقہ بندیاں کی گئیں، بلدیاتی حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جاٸے۔
درخواست دائر کرنے کے بعد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دور میں سندھ میں بدترین جمہوریت کی مثال قائم کیں، پیپلز پارٹی نے اپنے جاگیردارانہ نظام اور مزاج کو بدلنا گوارہ نہیں کیا، اسی مزاج کو تقویت دینے کیلئے غیر قانونی حلقہ بندیاں کی گئیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے مان اور دل کہلانے والے شہری علاقوں کو تباہ کرنے میں لگی رہی، آج پاکستان کا جتنا بھی اور جیسا بھی استحکام ہے اسی شہر کی وجہ سے ہے۔
کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے جعلی مردم شماری کے بعد حقیقی مردم شماری کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات سیاسی جماعت کی حیثیت سے کی، سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنے گئے تھے۔
صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ اپوزیشن سے مل رہے ہیں، آپ وفاقی حکومت سے اکتا گئے ہیں؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کہ وہ نہیں اکتا سکتے اکتانے کی باری ہماری ہے۔
سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کب تک رہیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی پی ٹی آئی کرے گی ہم کب تک ان کے ساتھ ہیں۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved