Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 17, 2022 08:02 pm views : 313

Location : Different Places

Islamabad- Pakistan records slight decline in daily COVID-19 cases
  • Urdu

کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، 173 مریضوں کی حالت نازک

ملک میں کورونا وائرس سے متاثر 2 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 173 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 605 کیسز کے نتائج مثبت آئے اور شرح 2.85 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق نوشہرہ میں مجموعی طور پر 28 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 14.29 ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپور میں 105 ٹیسٹ کیے گئے اور 7 افراد کے نتائج مثبت آئے جب کہ شرح 6.67 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1860افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 108افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 5.81 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد میں 191 ٹیسٹوں میں سے 10 ٹیسٹ مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ شرح 5.24 رہی۔ مظر آباد میں 41 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 مثبت آئے اور شرح 4.88 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9009 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 303 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 3.36 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 424 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 14 کیسز مثبت  آئے اور شرح 3.30  فی صد ریکارڈ کی گئی۔ سرگودھا میں 66 ٹیسٹوں میں سے 2   مثبت آئے اور شرح 3.03   فی صد ریکارڈکی گئی۔
اسلام آباد میں 1343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 37  کیسز مثبت رپورٹ ہوئے اور شرح 2.76  فی صد ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 192 ٹیسٹوں میں سے 5 مثبت ریکارڈ کیے گئے جب کہ شرح 2.60 رہی۔ مردان  میں کل 279 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 7 کے نتائج مثبت آے اور شرح 2.51 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
صوابی میں 130 ٹیسٹوں میں سے 3 کے نتائج مثبت رہے اور شرح 2.31 فی صد ریکارڈ ہوئی جب کہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر کورونا کے 255 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 5 کے نتائج مثبت آئے اور  شرح 1.96 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved