Jul 18, 2022 04:16 pm
views : 312
Location : different areas
Karachi- A 5-storey building collapsed due to the rain in City
کراچی کے
مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش, کراچی کے اولڈ ایئرپورٹ کے
علاقے میں 33.2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں بارش کے باعث ٹیڑھی
ہونے والی 5منزلہ عمارت گر گئی
کراچی
میں گزشتہ روز موسلادھار بارش کے بعد ملیر ہالٹ، نیو ایم اے جناح، جمشید
روڈ، اسٹار گیٹ، بہادر آباد، پی آئی بی کالونی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی،
نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، ناردرن بائی پاس کے علاوہ مختلف علاقوں میں کہیں
ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے شروع ہوتے ہی سڑکوں پر پانی پھر سے جمع ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
دوسری
جانب موسلادھار بارش کی وجہ سے کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں پانچ
منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔ عمارت گرنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان
نہیں ہوا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کی شدت کل کے مقابلے میں آج کم ہو سکتی ہے