Jul 18, 2022 04:19 pm
views : 354
Location : different areas
Dollar more expensive, Pakistan reached the highest level in history
ڈالر
مزید مہنگا، پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کا نیا
ریکارڈ، قیمت 214 سے تجاوز کرگئی, اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے پر
فروخت ہوا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹر
بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 214 روپے کی بلند ترین
سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے پر فروخت ہو رہا
ہے۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100
انڈیکس 431 پوائنٹس کم ہوکر 41643 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل
جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا۔