Jul 18, 2022 04:35 pm
views : 378
Location : domestic place
Islamabad- PMLN defeat in the by-elections, PM Shehbaz discussed future strategy with allies
پنجاب میں بدترین شکست : وزیراعظم نے رہنماؤں کو مشاورت کے لیے بلالیا- حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کے لیے (ن) لیگ نے سر جوڑ لیے- اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات آئندہ حکمت عملی پرغورکیا جائے گا
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اجلاس بلا لیا-اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات اور آئندہ کی حکمت عملی اور حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کے لئے حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کریں گے اورآئندہ کی حکمت عملی کے لئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے تحریک انصاف نے پنجاب میں میدان مارلیا اور پی ڈی ایم امیدواروں کوشکست دے دی، پی ٹی آئی نے بیس میں سے پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔