Jul 18, 2022 04:41 pm
views : 409
Location : domestic place
Islamabad-When Shahbaz Sharif is to be dismissed is on Imran Khan's wish says Fawad Chaudhry
ضمنی
انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد عمران خان کا اہم فیصلہ, فواد چوہدری
نے کہا شہباز شریف کو کب فارغ کرنا ہے یہ عمران خان کی خواہش پر ہے- شیخ
رشید بولے زرداری نے ن لیگ کو دفن کر دیا کھیل ختم پیسہ ہضم
تحریک
انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں پارٹی
کی اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات کی بعد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی جائے
گی۔
اجلاس کے دوران پنجاب میں ضمنی انتخاب کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر
غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ تحریک انصاف 15 نئی نشستیں جیتنے کے بعد بعد
پنجاب اسمبلی میں سرفہرست جماعت بن گئی ہے اورصوبے کی وزارت اعلی کیلئے
درکار ہدف بھی حاصل کر لیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا، انتخابات
کروانا ہوں گے، پرویز الہیٰ کا الیکشن ہوجائے گا لیکن سیاسی استحکام نہیں
آئے گا شہباز شریف کو اب دباؤ میں لانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں رہا-
راولپنڈی
میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی
الیکشن میں ن لیگ کا جنازہ نکل گیا ہے، آصف زرداری نے ن لیگ کو دفن کیا،
فضل الرحمان آکر قل پڑھائیں