Jul 19, 2022 04:50 pm
views : 267
Location : domestic place
Islamabad- PM urges ECP to announce judgment in PTI foreign funding case
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے: وزیراعظم شہباز شریف نے کہاریاستی اداروں پر باربار حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ہے، عمران نیازی کو کھلی چھوٹ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کے شکار فیصلے کو جلد سنائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر باربار حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ہے اور عمران نیازی کو کھلی چھوٹ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ الحاقِ پاکستان پر کشمیریوں کے عزمِ آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ایک بڑی جنگِ آزادی لڑی ہے، کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی داستان 1947ء سے شروع ہوئی اور یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے۔