Jul 19, 2022 04:55 pm
views : 305
Location : domestic place
Islamabad- Fawad says PTI may ban Sanaullah, Tarar's entry to Punjab after regaining province
حکومت
عام انتخابات کی تاریخ دے ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں-فواد چوہدری نے کہا
عمران خان کی بات مان لی جاتی، الیکشن ہوجاتے تو سیاسی اور معاشی استحکام
ہوتا
اسلام
آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 22 جولائی
کوپنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی جس کے بعد 23جولائی کو پنجاب میں رانا
ثنااللہ اور عطا تارڑ کے داخلے پرپابندی لگاسکتے ہیں، ان جیسے لوگ پنجاب
کے لیے ناسور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے 5 سے زیادہ ایم این ایز ہم
سے رابطے میں ہیں، حکومت وینٹی لیٹرپرہے اور ہم جب چاہیں سوئچ آف کردیں
وفاقی حکومت کو گھر بھیج دیں، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بات مان
لی جاتی اور الیکشن ہوجاتے تو سیاسی اور معاشی استحکام ہوتا مگر سارے
عقلمندوں نے پاکستان اور اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا البتہ آج حکومتی
اتحاد کااجلاس ہورہا ہے وہ میچورٹی کا مظاہرہ کرے اور الیکشن فریم ورک پر
بات کرے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی تاریخ دی جائے تو
ہم حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن مریم اورنگزیب جیسے لوگ
جوکونسلرنہیں بنے ان کے بیان نہیں ہونے چاہئیں، اب شہبازشریف فیصلہ کریں کہ
آگے کیسے بڑھنا ہے۔