Jul 19, 2022 05:00 pm
views : 269
Location : domestic place
Islamabad- Fitch revises Pakistan's outlook to negative
سیاسی
اور معاشی عدم استحکام: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک
مستحکم سے منفی کردیا,قرض دینے سے قبل آئی ایم ایف کا پاکستان سے نیا
مطالبہ
عالمی
ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ، سیاسی عدم
استحکام، کمزور حکومتی اتحاد اور جلد الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا
گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منفی ریٹنگ 2022 کے آغاز سے بگڑتی
لیکوڈٹی ،بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، آئی ایم ایف معاہدے پر
عملدرآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کے حصول پر خدشات ہیں۔
فچ کا کہنا
ہے کہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دباؤ ہے، 2022 میں
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالررہا اور آئندہ مالی سال پاکستان
کا یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کااندازہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہنگے ایندھن کے سبب پاکستان میں مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔
دوسری
جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کو طے شدہ امور پر پیشرفت کی ہدایت کردی ،
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل تمام ترجیحی نکات
پرعمل کیا جائے۔