Jul 19, 2022 05:10 pm
views : 370
Location : domestic place
Islamabad- Imran's mindset is that of Hitler, says Maryam Aurangzeb
عمران
کا مائنڈ سیٹ ہٹلر والا ہے، ملک کو سری لنکا بنانا چاہتے ہیں، مریم
اورنگزیب نے کہا عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کو بھوکا کیا معیشت
کو تباہ کیا داخلہ و خارجہ پالیسی کو خراب کیا
اسلام
آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا
کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ریاستی اداروں پر منظمُ طریقے سے
حملہ آور ہورہے ہیں، انکا مائنڈ سیٹ ہٹلر والا ہے جو ملک کے ہر ادارے کو
تباہ کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل
عمران خان چئیرمین نیب کی طرح چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نقصان پہنچانا
چاہتے ہیں۔ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کو بھوکا کیا معیشت کو
تباہ کیا داخلہ و خارجہ پالیسی کو خراب کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ
عمران خان نے ریاستی طاقت استعمال کرکے سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے،
اداروں کو چاہئیے قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کریں۔ فارن فنڈنگ
کیس 8 سالوں سے کیوں تاخیر کا شکار جلد فیصلہ سنایا جائے۔