Jul 19, 2022 05:15 pm
views : 328
Location : domestic place
Islamabad- no trust on Election Commission, says Imran Khan
الیکشن
کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، مستعفی ہونا چاہیے-عمران خان نے کہا الیکشن
کمشنر کو پتہ ہی نہیں 40 لاکھ لوگوں کو مردہ قرار دےدیا ,سب کوپتہ ہےسینیٹ
الیکشن میں پیسےکا استعمال ہوتا ہے
عوام سے
خطاب میں عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں ہروانے کا ہر حربہ
استعمال کیا جس طرح الیکشن کرائےگئےوہ بہت افسوس ناک ہے ہمارے خلاف ہر
ہتھکنڈا استعمال کیاگیا چیف الیکشن کمشنرپرسب سےزیادہ افسوس ہےانہوں
نےبددیانتی کی ہے الیکشن کمشنر کو پتہ ہی نہیں 40 لاکھ لوگوں کو مردہ قرار
دےدیا کسی اورملک میں ایسی غلطی ہوتی توچیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو چکا
ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ 8 مرتبہ ہم الیکشن کمیشن کے پاس کیسز لے کر
گئےانہیں نہیں مانا گیا عدالت گئے تو 8 مرتبہ عدالت نے الیکشن کمیشن کیخلاف
فیصلہ دیا موجودہ الیکشن کمیشن پرہمیں بالکل اعتمادنہیں ہے سب کوپتہ
ہےسینیٹ الیکشن میں پیسےکا استعمال ہوتا ہے موجودہ الیکشن میں بھی
کھلاپیسہ چلا الیکشن کمیشن نےکوئی نوٹس نہیں لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا
کہنا تھا کہ شفاف الیکشن موجودہ الیکشن کمیشن کےتحت نہیں ہوسکتا چیف
الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتاہوں فوری استعفیٰ دیں چیف الیکشن کمشنر لاہور
میں کس کےقدموں میں بیٹھتاہےہمیں معلوم ہے جج پر بھی اعتراض اٹھایا جاتا ہے
تو وہ بھی کیس سے الگ ہو جاتاہے چیف الیکشن کمشنر پر قوم کو اعتماد نہیں
مہربانی کر کے استعفیٰ دیں سندھ میں سروے کرالیں پتہ چل جائے گا وہاں
الیکشن میں کیاہوا ہے۔