Jul 19, 2022 05:20 pm
views : 279
Location : domestic place
Karachi- Rupee shatters all previous records, falls to new low of 225.00 against dollar
امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 215 سے تجاوز کرگئی ، چند گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے اضافہ, انٹر بینک میں ڈالر 225 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر215 روپے 20 پیسے پرپہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 سے 217 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے ماہرمعاشیات خرم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر بڑھنےسے انویسٹرز میں غیریقینی صورتحال ہے، معاشی استحکام سیاسی استحکام کے بعد ہی آتا ہے۔
کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر 8 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 224 روپے ہوگئی ہے۔