Jul 20, 2022 02:50 pm
views : 293
Location : domestic place
Where there is buying and selling of votes, understand that Zardari is behind,Sheikh Rasheed Ahmed says
راولپنڈی، اکتوبر نوبر میں عام انتخابات کے سوا کوئی حل نہیں، شیخ رشید احمد کہتے ہیں جہاں ووٹوں کی خرید و فروخت ہو، سمجھیں پیچھے زرداری ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری خریدوفروخت کی منڈی لگاتا ہے ۔ جہاں ووٹ خریدا اورفروخت ہو رہا ہوسمجھ جائیں آصف زرداری موجود ہے۔
اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے سے متعلق درخواست دائر کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دوسرے پاکستانیوں کی طرح اوورسیز پاکستانیوں کا بھی ووٹ ڈالنے کا بنیادی حق ہے ۔ موجودہ حکومت اس معاملے پر تاخیری حربے استعمال کررہی۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے آئے ہیں ۔
قبل ازیں شیخ رشید نے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں حکومت کی انتخابی اصلاحات سے متعلق ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں وفاق، وزارت پارلیمانی امور،قانون،کابینہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دیے جانے کے خلاف ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے اور تمام فریقوں کو تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہمی کا حکم دیا جائے۔ علاوہ ازیں حکم دیا جائے کہ آئندہ الیکشن میں اوور سیز پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹ دالنے کی سہولت فراہم نہ کرکے تارکین وطن کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔