Jul 20, 2022 02:58 pm
views : 278
Location : different areas
Karachi-the dollar crossed two hundred and twenty six rupees in the interbank market
کراچی،
ڈالر نے روپے کو تگنی کا ناچ نچادیا، ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں دو سو چھبیس
روپے سے بھی تجاوز کرگیا، روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے
کاروباری
ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا
سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا
ہوگیا۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے قرض
پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری
دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران
ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح روپے سے تجاوز کرگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 4.52 روپے کے
اضافے سے 226.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
گزشتہ روز مارکیٹ
بند ہونے تک مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 6.79 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور
اس کی قیمت 221.99 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
ماہرین کے مطابق پنجاب
کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب حکومت میں تبدیلی اور غیر یقینی
سیاسی صورتحال کے سبب روپے کی قدر میں یک دم یہ بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔