Jul 20, 2022 03:04 pm
views : 369
Location : different areas
Islamabad, electricity shortfall of 7000 MW, load shedding period has reached 16 hours, total electricity demand is 28700 MW.
اسلام آباد، بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹوں تک پہنچ گیا، بجلی کی کل طلب اٹھائیس ہزار سات سو میگاواٹ ہے
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570 میگاواٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 750 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 100 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 77 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 569 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہے۔