Jul 20, 2022 03:10 pm
views : 339
Location : different areas
Islamabad,Deaths due to corona could not stop,the rate of positive cases was 2.78.
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا سے اموات کا تھم نہ سکا، مہلک وائرس کی زد میں آکر مزید سات زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ سات آٹھ رہی
ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح 2.78 رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کر گئے جبکہ اب بھی 174 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔