کولمبو، گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دیدی، مشکل وکٹ اور مشکل وقت میں محمد نواز نے عبداللہ شفیق کا ساتھ دیتے ہوئے انیس اسکور بنائے اور ناٹ آوٹ رہے
عبداللہ شفیق کی شاندار بلے بازی کی بدولت گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔محمد نواز 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اعظم نے 55، اور رضوان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق کی جاندار پرفارمنس کے سبب انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز جبکہ سری لنکا کو 7 وکٹوں کی ضرورت تھی۔
دوسری اننگز میں امام الحق 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 6 رنز پر واپس پویلیئن لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی اور 55 رنز بنا کر جےسوریا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ محمد رضوان نے 40 رنز بنائے اور آغا سلمان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی صرف 4 گیندیں ہی کھیل سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔