Jul 20, 2022 03:30 pm
views : 278
Location : domestic place
Islamabad- Rupee dip against dollar due to political situation: Finance Minister
اسلام آباد، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوچکا، اس میں کوئی خلل نہیں، وزیر خزانہ کہتے ہیں بہت سی چیزوں کی امپورٹ پر پابندی لگانے کا فائدہ ہوا کچھ پر نہیں ہوا، جولائی میں دو اعشاریہ چھ ملین ڈالرز کی امپورٹ ہوئی
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہوچکا ہے اس میں کوئی خلل نہیں، ورلڈ بینک اور ایشیائی بینک کے پیسے بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے ڈیلروں نے تیل ذخیرہ کرکے رکھا ہوا تھا، قیمت بڑھنے سے انہیں فائدہ ہوا، ایک دوست ملک نے 1.2 ارب ڈالرکی تیل فنانسنگ کا کہا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ اس ماہ اقدامات کا ثمر آیا ہے، سات سو ملین ڈالرز کی تیل کی امپورٹ ہوئی، دو ملین ڈالر کی دیگر امپورٹ آئی ہے، انرجی امپورٹ میں کمی آئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈسکاؤنٹ دے رہے تھے تو لوگوں نے فیول ذخیرہ کرلیا، آج پاکستان میں 60 دن کا ڈیزل ہے، انرجی امپورٹ کم ہوجائے گی۔
مفتاح اسماعیل نے آگاہ کیا کہ کوئی ایسی چیز نہیں کریں گے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں خلل پڑے، ایک دوست ملک ایک ارب ڈالرز اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرے گا۔
ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ ڈالرصرف پاکستانی روپیہ پر نہیں بلکہ دنیا کی تمام کرنسی سے آگے بڑھا ہے۔