Jul 21, 2022 04:28 pm
views : 267
Location : domestic place
Islamabad, Federal Cabinet approved appointment of Aftab Sultan as Chairman NAB
اسلام
آباد، وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری
دیدی، آفتاب سلطان کا نام مسلم لیگ (ن) نے تجویز کیا،آفتاب سلطان آئی جی
پنجاب اور نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں
حکومت نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم
شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر
غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چئیرمین
نیب تعیناتی کی منظوری دے دی۔
انہیں پی پی پی حکومت میں وزیراعظم یوسف
رضا گیلانی نے انٹیلی جنس بیورو کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا اور شاہد
خاقان عباسی کی ن لیگ حکومت میں بھی اس عہدے پر 5 سال تک فائز رہے۔
آفتاب
سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پولیس میں اپنے کیریئر کاآغاز
1977ءمیں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس کیا تھا۔ آفتاب سلطان کے والد اور
ساس دو دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
چیئرمین نیب کے لئے پی پی
پی نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام تجویز کیا تھا لیکن ان کی ریٹائرمنٹ
کی دوسال کی مدت مکمل نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان کی منظوری نہیں دی
گئی۔