Jul 21, 2022 04:41 pm
views : 264
Location : different areas
Islamabad,Rana Sana says:Imran Khan himself is the mastermind of the business of buying and selling in politics
اسلام
آباد، سیاست میں خرید و فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے،
رانا ثنا کہتے ہیں عمران نے کے پی الیکشن میں لوگوں کو خریدا جس کی وڈیو
موجود ہے، جی بی کے الیکشن میں یہ لوگ کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے
سابق
وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے
کہا کہ سیاست میں خرید و فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے،
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر اور ووٹ خریدنے والا عمران خان
دوسروں پر الزام لگارہا ہے، پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں الزام دوسروں
پر۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور
تہمت لگانا اور اپنا منہ بند کرے، 2018ء کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے
الزام لگارہا ہے؟ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا
جس کا وڈیو ثبوت موجود ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن میں یہ لوگ کھلے عام
پیسے بانٹتے پکڑے گئے اس کی بھی وڈیوز موجود ہیں، عمران خان نے آزاد جموں و
کشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے، سینیٹ کے الیکشن میں پیسے
بانٹتے عمران خان پکڑا گیا اس کی بھی وڈیوز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ
عمران خان نے ارکان کی وفاداریاں خریدیں، جہاز بھر بھر کر ارکان کی خرید و
فروخت کرتے پکڑے گئے، پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں اور الزام دوسروں پر،
الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے تمہارا سیاہ دھندہ نہیں چھْپ نہیں سکتا۔
بعد
ازاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی
پارٹی کو الیکش کمشین سے کوئی شکایت نہیں ہوئی لیکن عمران خان ایک انوکھا
لاڈلہ ہے جو انتخابات میں نہ جیت پر خوش ہے اور نہ ہار پر، اس کا کام صرف
دھمکیاں دینا ہے، انوکھے لاڈلے کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دھمکی آمیز
گفتگو اس کے لیے باعث شرم ہے، عمران خان کو معیاری گفتگو کرنے کا سلیقہ ہی
نہیں۔