Jul 21, 2022 05:10 pm
views : 261
Location : domestic place
Islamabad- 3 more people died due to Corona
کورونا
سے متاثر مزید 3 افراد انتقال کرگئے-کورونا کے مثبت کیسز کی شرح
2.81ریکارڈ کی گئی،این آئی ایچ کے مطابق 170 افراد کی حالت تشویشناک
قومی
ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے
مزید تین مریض انتقال کرگئے جبکہ 170 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار315 ٹیسٹ کئےگئے جس میں
599 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔