امریکی ڈالر تمام ریکارڈز توڑ کر 227 روپے تک جا پہنچا-اوپن مارکیٹ میں ڈالر بڑھ کر 228 روپے کا ہو گیا -پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا
پاکستانی روپے کی قدر مزید گرگئی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
مارکیٹ کھلتے ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہوکر دو سو ستائیس روپے پر پہنچ گیا جبکہ بینکس ڈالر227 روپے میں خرید کر 230 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق وپن مارکیٹ میں ڈالر 228 سے 229 روپے میں فروخت ہوا-
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کم ہو کر 40129 پر ٹریڈ ہوا-
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے روزنئی شرط سامنےآرہی ہے، اب آئی ایم ایف نے ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی قسط کو سعودی عرب کی فنڈنگ سےمشروط کردیاہے