Jul 22, 2022 05:50 pm
views : 303
Location : domestic place
Karachi University Blast: Sketch of main facilitator prepared
جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت، سہولت کار کا خاکہ تیار
پولیس
ذرائع کےمطابق دہشتگردی میں ملوث مرکزی سہولت کار ملزم زیب کا خاکہ تیار
کرلیا گیا ہے جو سی ٹی ڈی نے سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار
کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ جامعہ کراچی خودکش حملے میں استعمال
کیا گیا بارود سے بھرا بیگ دہشتگرد زیب نے تیار کیا تھا اور دہشتگرد کراچی
کے علاقے دہلی کالونی میں ملزم ہیبتان کی فیملی کے ساتھ ہی رہائش پذیر رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد زیب بی ایل اے مجید بریگیڈ کے دہشتگردوں کو تربیت دیتا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ریکارڈ کے مطابق مطلوب دہشتگرد زیب بروہی بلوچ ہے اس کی عمر 26 سال اور قد 5 فٹ 7 انچ ہے۔