Jul 22, 2022 05:55 pm
views : 332
Location : domestic place
Islamabad- Two Pakistani women climbers climbed the second highest peak in the world
پاکستان کی دو خواتین کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرلی
میڈیا
رپورٹس کے مطابق ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں
جبکہ نائلہ کیانی نے بھی آج ہی کے روز دنیا کی دوسری سب سے اونچی چوٹی پر
پاکستان کا پرچم لہرایا۔
الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدر کے
مطابقٖ ثمینیہ بیگ نے یہ اعزاز اپنی 6 رکنی ٹیم کے ساتھ حاصل کیا ہے، انکے
بھائی محبوب علی کا کہنا ہے کہ ثمینہ بیگ نے یہ اعزاز جمعے کی صبح تقریباً
ساڑھے 7 بجے حاصل کیا ہے۔ چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لگانے کے بعد اب وہ
واپسی کے راستے کی جانب گامزن ہیں۔
خواتین کوہ پیماؤں کی جانب سے چوٹی
سر کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی
خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں، امید ہے
دونوں کوہ پیما دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔