Jul 22, 2022 06:00 pm
views : 247
Location : Interbank Market
Karachi- Rupee hits historic low against dollar as political uncertainty persists
امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم، ڈالر تاریخ میں پہلی بار 230 روپے کا ہوگیا،انٹر بینک میں 229 روپے پر بند ہوا
سیاسی
عدم استحکام اور معاشی چیلنجز کے سبب روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
ہے اور روزانہ ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ رہی ہے۔
جمعہ
کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.55 روپے کے اضافے سے 228.36 روپے
کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ قبل ازیں ایک موقع پر یہ قیمت 4.70 روپے
اضافے کے ساتھ 231.51 کی بلند ترین سطح تک پہنچ تھی تاہم شام کو مارکیٹ
بند ہونے تک ڈالر کی انٹربینک قیمت 228.36 پر بند ہوئی۔
انٹربینک میں
کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے
اضافہ ہوا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 228.37 روپے پر بند ہوا۔