Jul 22, 2022 06:05 pm
views : 236
Location : domestic place
Islamabad- ongoing persecution of Yasin Malik is the nefarious agenda of the Indian government to suppress the voice of Kashmiris, says PM
اسلام آباد، حریت رہنما یاسین ملک پر جاری ظلم کشمیریوں کی آواز دبانے کا ایجنڈا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک پر جاری ظلم وستم بھارتی
حکومت کا کشمیریوں کی آواز دبانے کا مذموم ایجنڈا ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹر
پیغام میں کہا کہ من گھڑت کیسزاور جعلی مقدمات کے ذریعے بھارت انسانی حقوق
کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، سیاسی کارکنوں کے حقوق کی پامالی، انسانی حقوق کے
تحفظ کے علمبرداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے کشمیری
مسلمانوں کے خلاف ظلم و زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے، لاکھوں فوجیوں کی
مقبوضہ وادی میں موجودگی کے باوجود بھارت مسلمانوں کی آواز کو دبا نہیں
سکا، انتقامی جذبے کے تحت انسان کے بنیادی حق آزادی کیلئے آواز اٹھانے پر
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر مودی حکومت نے
صعوبتیں ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔