Jul 22, 2022 06:15 pm
views : 331
Location : domestic place
Lahore- In 2018, the people of Punjab gave the mandate to Nawaz Sharif, says Maryam Nawaz
لاہور، غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے، مریم نواز
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن
دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔
اپنے بیان میں
مریم نواز نے کہا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا، آج اسی کے
لیے ووٹ مانگ رہا ہے، اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی گوگی، پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کردیں۔
رہنما
مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا
اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں
فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف
کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے
عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔