Jul 11, 2024 08:40 pm
views : 348
Location : Domestic Place
Privatization of K Electric has to be fixed, Mustafa Kamal
کے الیکٹرک کی
پرائیویٹائزیشن کو ٹھیک کرنا ہوگا
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما
مصطفیٰ کمال نےکہا ہےکہ کے الیکٹرک کے حوالے سے پرائیویٹائزیشن کو ٹھیک
کرنا ہوگا اور ایک سے زائد کمپنیوں کو بجلی کی ڈسٹری بیوشن دینے کی ضرورت
ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہنی مون ٹائم
ختم ہوگیا ہے اب ملک کی سالمیت کا مسئلہ ہے، روس بھی معاشی بحران کی وجہ
سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، آج ہمیں اچھے فیصلوں اور درست سمت کی ضرورت ہے۔مصطفیٰ
کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم بجلی کے بحران پر اپنا مؤقف سامنے رکھنا چاہتی
ہے، اس سال پاور سیکٹر کے لاسز 600 ارب روپے ہیں، ہمیں پاور کمپنیوں کو
1700 ارب روپے دینے ہیں جب کہ ملک کی ڈیولپمنٹ کےلیے بجٹ میں 1400 ارب روپے
ہیں، پاکستان کی معیشت کا سب سے بڑا زخم پاور سیکٹر کے لاسز ہیں۔ایم کیو
ایم رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی موجود ہے مگر
18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جب زیادہ بجلی دیتے ہیں تو زیادہ لاسز
ہوتے ہیں اس لیے انہوں نےسوچا کہ بجلی ہی کم کردو تاکہ لاسز کم ہوں، آپ
اپنے لاسز کو بچانے کےلیے بجلی کی پیداوار کم کررہے ہیں، یہ سارے لاسز وہ
ادا کررہا ہے جو بل دے رہا ہے، یہ نظام لوگوں کی برداشت سے باہر ہوگیا ہے،
سفید پوش انسان بجلی کا بل دینے سے قاصر ہے۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ
تمام ڈسکوز کو پرائیویٹائز کردینا چاہیے، کے الیکٹرک کی پرائیویٹائزیشن کا
تجربہ زیادہ اچھا نہیں ہے، کے الیکٹرک کے حوالے سے پرائیویٹائزیشن کو ٹھیک
کرنا ہوگا اور ایک سے زائد کمپنیوں کو بجلی کی ڈسٹری بیوشن دینے کی ضرورت
ہے، دنیا بھر میں بجلی کی کمپنیوں کے حوالے سے لوگوں کے پاس آپشنز ہیں۔