Jul 13, 2024 08:00 pm
views : 346
Location : Domestic Place
Court acquits Imran Khan, Bushra Bibi in iddat nikah case
سزا کیخلاف اپیلیں منظور، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا
اسلام آباد کی عدالت نے
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف
اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔رواں سال 3 فروری کو اسلام آباد
کے سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7
سال قید اور 5،5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی
کی عدت کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر آج جج افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا
جس میں عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ اور علماء کی رائے سے متعلق دونوں
درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی
سزائیں کالعدم قرار دیں اور بری کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ دوسرے
مقدمے میں مطلوب نہیں تو بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کو فوری رہا کیا
جائے۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے روبکاری جاری
کردی۔فیصلے سے قبل کمرہ عدالت صحافیوں اور وکلا سے کھچا کھچ بھرگیا اور
پولیس کی جانب سے کمرہ عدالت سے پی ٹی آئی کارکنان کو باہر نکالا گیا،
پولیس نے صحافیوں اور وکلا کو کمرہ عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی۔