Jul 19, 2024 09:40 pm
views : 357
Location : Domestic Place
Lahore- Osama Bin Laden’s right hand Dr. Aminul Haq arrested from Gujranwala: CTD
سی ٹی ڈی پنجاب نے
اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار کرلیا ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا
تھا کہ امین الحق کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے بعد گرفتار
کیا گیا ، امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے
سی ٹی ڈی پنجاب نے القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتارکرلیا۔
ڈی
آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی
ٹی ڈی پنجاب نے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے
سی ٹی ڈی
پنجاب کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے
جسے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔
عثمان
اکرم گوندل نے بتایا کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش
شروع کردی گئی ہے، بین الاقوامی سطح پر امین الحق اسامہ بن لادن کے سکیورٹی
سپروائزر کے طور پر جانا جاتا تھا، اس طرح کا کوئی دہشتگرد آتا ہے تو اس
کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد
امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل
ہے ، امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
حکام
سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے،
دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔
یاد رہے کہ یکم مئی 2011ء کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز نے آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔