Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 19, 2024 09:45 pm views : 402

Location : GHQ

Rawalpindi- COAS General Syed Asim Munir lauds China-Pakistan military ties
  • Urdu

پاکستان اور چین کے تعلقات غیرمعمولی اور مثالی ہیں، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں ، پاکستان اور چین نے باہمی اعتماد سے اسٹریٹجک ماحول کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی 97ویں سالگرہ کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈانگ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو مبارکباد دی جبکہ آرمی چیف نے چین کے دفاع، سیکیورٹی اور قومی ترقی میں پی ایل اے کی خدمات کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیرمعمولی اور مثالی ہیں۔ پاکستان میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی طاقت پاک چین دوستی اور افواج کے درمیان بھائی چارہ ختم نہیں کر سکتی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات غیر معمولی اور مثالی ہیں۔ پاکستان اور چین نے ہمیشہ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت پر غیرمتزلزل اعتماد کیا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے باہمی اعتماد سے اسٹریٹجک ماحول کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے۔ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔
اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے پاکستان اور خطے کے امن و استحکام کےلیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
چینی سفیر نے کہا کہ کوئی بھی طاقت پاک چین دوستی اور افواج کے درمیان بھائی چارہ ختم نہیں کر سکتی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے دفاعی اتاشی، چینی سفارتخانے کے حکام اور مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved