Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 20, 2024 07:00 pm views : 367

Location : Domestic Place

Maryam Nawaz's mission is prosperous, bright and developing Punjab: Azma Bokhari
  • Urdu

مریم نواز کا مشن خوشحال ، روشن اور ترقی کرتا پنجاب ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، زبان درازی،خیالی پلاؤ اور فلسفے جھاڑنے میں تحریک انصاف کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا، مریم نواز کی حکومت کی فکر کرنے کی بجائے انتشاری ٹولہ اپنی خیر منائے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو 11 سال سے سونامی، تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر جھانسے دیئے جا رہے ہیں، تعلیم،صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار تحریک انصاف کی کبھی ترجیح نہیں رہی، پاکستان میں 9 مئی کے فسادیوں اور دہشت گردوں کے لیے سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو جماعت پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے خطرہ بن چکی ہے اس کا وجود ہی ناقابل برداشت ہے، شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے خود کو محب وطن کہتے ہیں؟ حب الوطنی کا پہلا اور بنیادی فریضہ اپنے شہداء اور غازیوں کی عزت اور تکریم کرنا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کے لیے ہر سازش کی ان کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے، مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کو یہ اعزاز حاصل ہے پاکستان پر جب بھی برا وقت آیا فرنٹ لائن پر اپنا رول ادا کرنے پہنچی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، موجودہ حالات میں جو شخص بھی 9 مئی کے فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا وہ ان کا سہولت کار تصور کیا جائے گا، اب کسی قسم کی غیر آئینی سہولت کاری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved