Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 22, 2024 08:10 pm views : 344

Location : Domestic Place

Islamabad- Info Minister urges society to join tree plantation drives
  • Urdu

ماحولیاتی تغیربڑا چیلنج ، ہمیں بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہوگا ، عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ماحول کو نقصان پہنچانے میں صرف 2 فیصد حصہ ہے ، دنیا کو بھی ماحولیاتی تغیر کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ ہمیں بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہوگا، آنیوالے وقتوں میں ماحولیاتی تغیر بڑا چیلنج ہے ، اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، دنیا کو بھی ماحولیاتی تغیر کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایک شہر ہی نہیں بلکہ دنیا کا خوبصورت شہر ہے ، مارگلہ پہاڑیاں اسلام آباد کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ  پہچان بھی ہیں،  درخت زندگی کی علامت ہیں، درخت ہیں تو ہم ہیں اور ہم خوش قسمت ہیں ہمارا وقت اسلام آباد میں گزرتا ہے باقی شہروں میں ہوا آلودہ ہوچکی ہے، اگرچہ اسلام آباد کی ہوا کی کوالٹی اب ویسی نہیں رہی جیسی 10 سال پہلے تھی ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جنگلوں پر آگ لگی اور سی ڈی اے کے ملازمین نے دن رات آگ بجھائی ہے، پاکستان کا ماحول کو نقصان پہنچانے میں صرف 2 فیصد حصہ ہے، اس کے بدلے پاکستان متاثر ہونے والے 98 فیصد ماحول کی زد میں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے شجرکاری کا مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں اس کا سوشل میڈیا پر بھی مظاہرہ کیا جائیگا ہماری چھتوں کے اوپر بہت جگہ ہوتی ہے جہاں پودے لگائے جاسکتے ہیں۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved