Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 24, 2024 06:32 pm views : 371

Location : Domestic Place

Islamabad- Govt must cancel capacity charges deals with IPPs , Mustafa Kamal
  • Urdu

کیپسٹی پیمنٹ کی شق کے ساتھ پاکستان نہیں چل سکتا ، مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج لوگوں کا نمبر ایک مسئلہ بجلی اور مہنگی بجلی کا ہے، پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی موجود ہے

رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹ کی شق کے ساتھ پاکستان نہیں چل سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 43ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت موجود ہے، 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے بعد بھی بل انتہائی خطرناک ہے، کل ایک بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو بجلی بل کے پیسے مانگنے پر قتل کردیا، لوگ ان تمام چیزوں سے تنگ آچکے ہیں، بل ایسا آرہا ہے کہ لوگ دینے کے قابل نہیں ہیں۔
 ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ  کمال نے کہا کہ ہم نے آج نیپرا میں میٹنگ کی ہے، میرے ساتھ کراچی سے تعلق رکھنے والے نمائندے ہیں، آج لوگوں کا نمبر ایک مسئلہ بجلی اور مہنگی بجلی کا ہے، لوگ سمجھتے ہیں لوڈشیڈنگ اس لیے ہورہی ہے کہ بجلی موجود نہیں، پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی موجود ہے، پاکستان میں 30ہزار میگاواٹ کی ڈیمانڈ موجود ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کسی بھی سابقہ حکومتی پارٹی کا نام نہیں لینا چاہتا، گڑھے مردے اکھاڑ کر پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتا، نہیں کہتا کہ آئی پی پیز بدنیتی پر لگائی گئی ہیں، ہم آج آئی پی پیز کمپنیوں کو بجلی نہ بنانے کے پیسے دے رہے ہیں، ہم جو 13ہزار میگاواٹ بجلی نہیں استعمال کررہے اس کے پیسے ڈالرز میں دے رہے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اکانومی کے زخم سے خون رس رہا ہے، ہمارا 2600ارب روپے گردشی قرضہ ہے، ہمیں اس سال 1700ارب روپے ادا کرنے ہیں، ڈویلپمنٹ بجٹ سے زیادہ پیسے کیپسٹی چارجز کی مد میں دینے ہیں، جو بجلی بن ہی نہیں رہی ہم اس کے پیسے دے رہے ہیں، تقریباً 40ایسی کمپنیاں ہیں جس سے سارا نظام چل رہا ہے، پاکستان کے 70فیصد لوکل آئی پی پیز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیس سے 30فیصد بین الاقوامی کمپنیاں ہیں، لوکل آئی پی پیز سے کیپسٹی چارجز والا معاہدہ فوری ختم کیا جائے، یہ عام آدمی یا انڈسٹریل کا نہیں پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے، کیپسٹی چارجز کے پیسے رکیں گے تو وہ عام آدمی اور انڈسٹریل کو منتقل ہوں گے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹریز بند ،ایکسپورٹ نیچے جارہی ہیں، ہمارا تقریبا ً 13ہزار ارب روپے کا بجٹ ہے جو انڈسٹریل اور عام آدمی سے کمانے ہیں، جب انڈسٹریل اپنی فیکٹری بند کرے گا تو آپ کو کہاں سے پیسے دے گا، کے الیکٹرک اپنے ٹیرف کا تعین کرے۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved