Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 24, 2024 06:35 pm views : 368

Location : Punjab Assembly

Lahore- PTI-backed Opp Leader in Punjab Assembly announces hunger strike
  • Urdu

ہم علامتی بھوک ہڑتال کا کیمپ آج لگا رہے ہیں ، احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ  فارم 47 والی حکومت کے دن گنےجا چکے ہیں ، تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہم علامتی بھوک ہڑتال کا کیمپ آج لگا رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد خان بھچر نے کہا کہ آپ نے ہمارے سینٹرل سیکریٹریٹ پر حملہ کیا اور ایفی ڈیوٹ اٹھا کر لے گئے، تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اسپیکر نے بڑا انوکھا کام کیا ہے کہ انہوں نے خود پریس کانفرنس کی ہے۔
احمد خان بھچر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، فارم 47 والی حکومت کے دن گنےجا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں مریم نواز یا شریف خاندان کے خلاف احتجاج سے روک سکیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔
احمد خان بھچر نے کہا کہ گوجرانوالا میں ایک بھائی نے دوسرے کو بجلی کے بل کی وجہ سے قتل کردیا، آپ کو چاہیے کہ آپ فی الفور اپنا عہدہ چھوڑ دیں، آپ نے کسی شعبے کو فوری ریلیف نہیں پہنچایا۔
احمد خان بھچر نے کہا کہ ہمارا کوئی ایم پی اے ٹی اے ڈی اے لینے نہیں گیا، اس ملک و صوبے کی صورت حال پر بات کرنا بہت ضروری ہے، ہماری حکمت عملی اب بن رہی ہے اس کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک کسی اسپیکر نے یہ کام نہیں کیا، آپ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آپ نے ہمارے گیارہ ممبرز کو بغیر نوٹس معطل کیا، آپ اپنے اختیارات کا بھرپور ناجائز استعمال کر رہے ہیں، آپ کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنی شخصیت کو کیوں داغدار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے فی الفور استعفیٰ دیں، اپنے عہدے کو چھوڑ دیں ، اسپیکر نے کل ہمارے ارکان کی حاضری کو شمار کیا، اسپیکر نے ثابت کیا کہ میں ایک جماعت ہوں۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved