Jul 25, 2024 08:25 pm
views : 394
Location : Domestic Place
Karachi- One killed in oil tanker accident on Baloch Colony Flyover, traffic disrupted
بلوچ کالونی پل پر الٹنے آئل
ٹینکر کو جائے حادثہ سے ہٹا لیا گیا ، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ،
آئل ٹینکر سے پیٹرول کا اخراج جاری ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی کئی گھنٹے
معطل رہی
کراچی میں گزشتہ رات بلوچ پل
پر آئل ٹینکرالٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کو 15 گھنٹے سے زیادہ کا وقت
گزر جانے کے بعد ٹینکرکو ہٹا لیا گیا ہے۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا
ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں کار
آئل ٹینکر کے نیچے دب گئی تھی۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے
فرار ہوگیا تھا جبکہ آئل ٹینکر سے پیٹرول کا اخراج جاری ہونے سے ٹریفک کی
روانی بھی معطل ہوگئی تھی۔
قبل ازیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ ٹریفک
پولیس کوبڑی کرین کا انتظارجبکہ بلوچ پل سے شہید ملت، کازوے آمد ورفت کے
دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ ٹریفک کوہینوچورنگی سےاختر کالونی کی جانب
موڑا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق بوہری کٹ شہید ملت روڈ سےآنےوالی ٹریفک
کوشاہراہ فیصل کی جانب موڑاجارہا ہے۔
پولیس نے کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے عوام کو دور رکھا تھا۔