Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 25, 2024 08:30 pm views : 364

Location : Domestic Place

Islamabad- The political situation is going towards disaster: Sheikh Rasheed
  • Urdu

سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے، فائدہ عمران خان کو ہو رہا ہے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 31 اگست تک ملکی سیاست کے مستقبل کا کٹی کٹا نکل آئے گا ، قوم بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں بھائی بھائی کو مار رہا ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے، فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے۔
عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 31 اگست تک لال حویلی خاموش ہے، ہم نے ایک نہیں 101 بار کہا 31 اگست تک سیاست میں نہیں ہیں، ہم کہتے ہیں 31 اگست تک کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جب کسی کی عقل پر پردے پڑ جاتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے، یہ تو پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتے تھے، 31 اگست تک سامنے آجائے گا کہ ملک کی سیاست کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے، مجھے نوٹس ملا کہ میں سیکریٹری مذہبی امور کے پاس حاضر ہو جاؤں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کہا گیا کہ یہ سماعت آج ملتوی نہیں ہوسکتی، ساڑھے 9 بجے بلایا گیا لیکن سیکریٹری مذہبی امور موجود نہیں، سمجھ نہیں آرہی کہ انہوں نے کیوں نوٹس دیا، اب بھی ہم پھر ہائی کورٹ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے، میری وہاں رہائش ہے، ، بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے 2 بار لال حویلی پر فلم بنانے کی درخواست کی، میں نے اجازت نہیں دی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدالتیں اس دفعہ ان کو روند دیں گی، عدلیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی باتیں کریں گے تو کیا ہو گا، سیاسی لوگ ایک ہی ٹھوس کیس بناتے ہیں میرے خلاف 14 کیسز ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ قوم بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں بھائی بھائی کو مار رہا ہے، میں دو بڑوں کو کہتا ہوں کہ ان کو فارغ کریں، حکومت ایک نفرت کا نشان ہے، نالائق ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف تنگ کرنے کے بہانے ہیں، ہائی کورٹ قرار دے چکی کہ ہمارے خلاف کوئی کیس نہیں۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved