Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 29, 2024 06:25 pm views : 357

Location : D chock

We have submitted our demands, the price of electricity should be determined according to the cost: Hafiz Naeem
  • Urdu

اپنے مطالبات پیش کر دیے ہیں، بجلی کی قیمت کا تعین لاگت کے حساب سے کیا جائے

راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ہم نے بڑی ہمت اور تدبر سے پُرامن مزاحمت کا مظاہرہ کیا، شدید گرمی اور بارش میں بھی لوگ مری روڈ پر دھرنے میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا آج خواتین کا جلسہ عام ہو گا، لاہور میں ناکہ بندی کرکے دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والی خواتین کو روکا گیا، پنجاب حکومت اور وفاق کو کہتا ہوں رکاوٹیں ڈال کر اپنے لیے حالات خراب کر رہے ہیں، دھرنے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا ہم ہر صورت میں پُرامن رہنا چاہتے ہیں، پاکستان تصادم کے راستے کا متحمل نہیں ہو سکتا، جب آپ رکاوٹیں کھڑی کریں گے تو رکاوٹیں توڑی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ لوگ دو دو مزدوریاں کر رہے ہیں پھر بھی اخراجات پورے نہیں ہوتے، تنخواہ سے بھی زیادہ بجلی کا بل آرہا ہے، 1994 سے رہنے والی حکومتوں نے آئی پی پیز کو طاقتور بنایا، آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدےسامنے لائے جائیں، بجلی کی قیمت کا تعین بجلی کی لاگت کے حساب سے کیا جائے، ہم نے واضح طور پر اپنے مطالبات پیش کردیے ہیں، ہم نے واضح طور پر کہہ دیا ہےکہ مراعات ختم کرنی پڑیں گی، ناجائز معاہدوں کے پیسے عوام کیوں دیں؟امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا حکومت راستے بند کرنےکی حرکتوں سے باز آجائے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت تمام سرکاری افسران کے لیے طے کیا جائے کہ وہ 1300سی سی سے زیادہ کی گاڑی استعمال نہیں کریں گے، ساری قربانیاں عوام سے نہیں مانگیں، خود بھی کچھ کریں، انھیں استعمال کرنا ہے تو اپنی ذاتی گاڑیوں میں بیٹھیں، اپنی جیب سے فیول کی قیمت ادا کریں، وزیراعظم چاہیں تو آج ہی اس پر عمل درآمد کر سکتے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر سارا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم ہونی چاہیے، بجلی کے بلوں کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑے ہونے لگے ہیں، آئی پی پیز کا آڈٹ کیا جائے، 2019 میں آئی پی پیز سے معاہدوں کو ریوائز کیا گیا۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved