Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 01, 2024 10:10 pm views : 383

Location : Domestic Place

Rawalpindi- Govt negotiators have no answer to our questions: Hafiz Naeem
  • Urdu

دھرنے کا ساتواں روز، حکومت ہمارے مطالبات سے بھاگ رہی ، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، آئی پی پیز والا معاملہ جب تک حل نہیں ہوگا ہمارا دھرنا ختم نہیں ہوگا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم ہمارے مطالبات سے بھاگ رہی ہے۔
راولپنڈی میں دھرنے کے ساتویں روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، ہم سے بجلی قیمت وصول کریں،اضافی ٹیکس وصول نہ کریں، جو بجلی بن ہی نہیں رہی اس کی قیمت بھی ہم سے وصول کی جاتی ہے،اس ملک میں 1994سے ہی آئی پی پیز کا دھندا شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جو مطالبات کررہی ہے وہ تمام حقیقت پر مبنی ہیں، حکومت مختلف لوگوں سے کہلوانا چاہ رہی ہے جماعت اسلامی کے مطالبات قابل عمل نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے آئی پی پیز معاہدے کیے ان کو بھی فکس ہونا چاہیے تاکہ آئندہ قوم کے ساتھ مذاق نہ ہو ، آئی پی پیز والا معاملہ جب تک حل نہیں ہوگا ہمارا دھرنا ختم نہیں ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جس رکن ارکان اسمبلی اور سرکاری افسر کو گاڑی چلانی ہے، وہ پرائیویٹ پٹرول ڈلوائے، تمہارے گھر کی شاپنگ کا خرچہ مڈل کلاس اور تاجر برداشت نہیں کریں گے، وہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا رہے ہیں مگر جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگارہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ سود پر اپنے ہی بینکوں سے قرضے لیے جارہی ہے،حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور میڈیا پر ہونا چاہیے۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved