Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 12, 2024 08:40 pm views : 382

Location : Domestic Place

Skardu- Renowned mountaineer Murad Sadpara dies after scaling Broad Peak
  • Urdu

کوہ پیما مراد سد پارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے ، مراد سدپارہ کو پہاڑ سے گرنے والے پتھر سے شدید چوٹیں آئی تھیں ، مراد سدپارہ نے2022میں براڈپیک سےدرجنوں کوہ پیماؤں کو اکیلاہی ریسکیوکیا تھا

معروف کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک پر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، انھیں پہاڑسے گرنے والے پتھرسے شدید چوٹیں آئی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کوہ پیمامرادسدپارہ براڈپی پرجان کی بازی ہار گئے، چیئرمین سدپارہ مانٹیرنگ ٹریننگ اسکول نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مراد سدپارہ براڈ پیک پر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ، انھیں پہاڑسے گرنے والے پتھرسے شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ گہری کھائی میں گرگئےتھے ، ریسکیو آپریشن میں 6 ممبران حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاک آرمی کےہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو مہم میں شریک ہیں۔
گذشتہ روز معروف ریکارڈ یافتہ کوہ پیما پرتگالی خاتون کوہ پیما کے ہمراہ گزشتہ ہفتے براڈ پیک کی مہم جوئی کیلئے روانہ ہوئے تھے، جہاں ہفتے کے روز براڈ پیک سر کرنے کے بعد گر کر لاپتہ ہو گئے تاہم ان کے ساتھ مہم پر جانے والی پرتگالی خاتون اور نیپالی کوہ پیما محفوظ ہیں۔
معروف کوہ پیما کو گزشتہ روز ریسکیو نہیں کرسکے تھے ، جس کے بعد آج دوبارہ ریسکیو آپریش شروع کیا گیا۔
خیال رہے معروف کوہ پیما پاکستان کا گمنام ہیروہے، وہ گرمیوں میں کوہ پیمائی اور سردیوں میں ٹریکٹر چلا کر گزارا کرتا تھا، انھوں نے کے ٹو کی چوٹی پر اپنی شرٹ اتار کر ریکارڈ قائم کیا۔
پاکستانی کوہ پیما نے2022میں براڈپیک سےدرجنوں کوہ پیماؤں کو اکیلاہی ریسکیوکیا جبکہ 2023میں کےٹوسےعلی رضاسخی کی لاش ریکورکرنےوالی ٹیم کا ممبرتھا۔
چند روز پہلے معروف کوہ پیما نے 6 روز میں دو مرتبہ نانگا پربت سر کیا تھا اور اگست 2024 میں حسن شگری کی لاش ریکور کرنے والی ٹیم میں شامل تھا۔
معروف ریکارڈ یافتہ پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ بلند ترین چوٹی ’’براڈ پیک‘‘ سر کرنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔
کوہ پیما مراد سد پارہ کی لاش جاپانیز بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے، انھیں پہاڑ سے گرنے والے پتھر سے شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے ، پاک آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل رہے۔
آج صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مزید دو مقامی کوہ پیما اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ کو براڈ پیک ڈراپ کیا گیا ہے۔ اس ریسکیو مشن میں شامل کوہ پیماوں میں سے 4 کوہ پیماوں کا تعلق سدپارہ جبکہ 2 کوہ پیماوں کا تعلق شگر سے ہے۔
کوہ پیما مراد سد پارہ کی ڈیتھ باڈی کو شام تک ان کے آبائی گاوں سدپاری پہنچائی جائے گی۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved