Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 15, 2024 07:02 pm views : 395

Location : Domestic Place

Islamabad- Kashmiris to observe India's Independence Day as Black Day
  • Urdu

اسلام آباد میں بھارتی یوم آزادی پر ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس کا احتجاج ، شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے نعرے لگائے ، کشمیریوں کی جانب سے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

بھارت کے یوم آزادی پر بھارتی ہائی کمیشن (اسلام آباد) کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
کشمیری عوام آزاد و مقبوضہ جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارتی یوم آزادی پر آج 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کل جماعتی حریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے نعرے لگائے ، احتجاج کے شرکا نے سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرے میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ آج 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی جانب سے یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاج، تقاریب اور سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ تعلیمی ادارے ، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں نے گھروں پر سیاہ پرچم لہرا رکھے ہیں۔
قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔اہم شاہراہوں کو خاردار تار لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved