Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 16, 2024 09:50 pm views : 372

Location : Domestic Place

Islamabad- NCOC issues advisory as first suspected mpox case quarantined
  • Urdu

پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ، ملک بھر کے ایئر پورٹس پر نگرانی سخت کر دی گئی ، گزشتہ 2 سال میں پاکستان میں منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آئے ہیں

خیبر پختون خوا میں منکی پاکس کا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر کے ایئر پورٹس پر نگرانی سخت کر دی گئی۔
مشتبہ مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی، مریض میں خطرناک بیماری کی تصدیق خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور نے کی۔
حکام کے مطابق یہ اس سال منکی پاکس کا پاکستان میں پہلا کیس ہے، گزشتہ 2 سال میں پاکستان میں منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔
حکام کی جانب سے ملک بھر کے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے اور حفاظتی سامان مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 3 اگست کو عرب ملک سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، عرب ملک سے واپس آنے والا شخص دیر کا رہنے والا اور مردان میں رہائش پزیر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے کی ہے، منکی پاکس پازیٹو مریض کی عمر 34 سال ہے اور وہ مردان کا رہائشی ہے۔
منکی پاکس کا مریض رواں مہینے 3 اگست کو سعودی عرب سے باچا خان ایئرپورٹ پشاور پہنچا، منکی پاکس کا مریض پشاور ایئرپورٹ سے گھرچلا گیا تھا۔
ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ مریض نے منکی پاکس علامات ظاہر ہونے پر محکمہ صحت سے رابطہ کیا، 34 سالہ مریض میں 13 اگست کو منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے ، منکی پاکس مریض کے قریبی افراد کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے، متاثرہ مریض کے ساتھ فلائٹ میں آنے والوں کی بھی کونٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے ، واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے گزشتہ روز منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved