Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 28, 2024 08:34 pm views : 451

Location : Domestic Place

Karachi- Traders across Pakistan observe strike against hike in taxes, electricity bills
  • Urdu

بجلی کے بلوں میں اضافے، ٹیکسوں کیخلاف ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال ، اسلام آباد میں ریڈ زون کے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا ، جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے

جلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال جاری ہے ، ہڑتال کے باعث کچھ علاقوں میں اسکولز بھی بند کردئیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج کے خدشے کے باعث ریڈ زون کے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔اسلام آباد کے مختلف کاروباری مراکز میں تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ آبپارہ مرکز ،جی نائن کراچی کمپنی سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہیں۔
آل پاکستان انجمن تاجران سندھ نے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار مکمل بند رہے گا۔  ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتےہیں۔ پشاور میں بھی تاجروں کی جانب سے مختلف بازار بند رکھے گئے ہیں۔
جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی اپیل پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں
ملتان ،لاہور ،کوئٹہ ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، سرگودھا، بہاولپور ، ساہیوال ،ہرنائی ،مالاکنڈ ڈویژن ، اندرون سندھ اور ملک کے دیگر بڑے اور چھوٹے شہروں میں بھی ہڑتال ہے۔
راولپنڈی میں بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف تاجروں کی ہڑتال ہے۔ بڑے تجارتی مراکز ،شاپنگ مالز، مارکیٹس، ہول سیل، آڑھت منڈیاں بھی بند ہیں تاہم بیکرز ،سویٹس کریانہ میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپ م کھلے ہیں۔  بڑے تجارتی مراکز میں کریانہ کی تمام بڑی شاپس مکمل بند ہیں۔ شہر میں تعلیمی ادارے اور ڈسٹرکٹ کچہری بھی کھلے ہیں۔ مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved