ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور کی مصروف سڑکوں پر تجاوزات، چنگچی رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی ڈبل لائن پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور کی مصروف سڑکوں پر تجاوزات، چنگچی رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی ڈبل لائن پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جبکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی فٹ پاتھوں پر گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔ سڑک کے کنارے پارک کی گئی ڈبل لائن موٹر سائیکلیں شہریوں کے لیے وبالِ جان بن چکی ہیں۔چنگچی رکشے جہاں چاہیں رک کر سواریاں بٹھاتے اور اتارتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ سڑکوں پر تجاوزات اور بے ہنگم پارکنگ نہ صرف ٹریفک نظام کو متاثر کر رہی ہے بلکہ شہریوں کے صبر کا بھی امتحان لے رہی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ مستقل بنیادوں پر کارروائی کرے تاکہ لاہور واقعی روشنیوں کا شہر کہلانے کے قابل بن سکے۔