span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت لاہور میں 130 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت لاہور میں 130 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔شادی شدہ جوڑوں اور والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر اور حکومت پنجاب سے اظہار تشکر کیا، تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی شخصیات اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے نمائندوں نے شرکت کی۔حکومت پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے مالیت کے تحائف دیئے گئے، صوبائی وزیر کی جانب سے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی پیش کی گئی۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز اقدام ہے، دھی رانی پروگرام ایک ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا عزم ہے کہ عوام کے لیے گھر بنائیں گے اور بسائیں گے۔