ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ سردیوں کی آمد سے قبل ہی صوبائی دارالحکومت لاہور میں خشک میوہ جات کی قیمتوں نے عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ سردیوں کی آمد سے قبل ہی صوبائی دارالحکومت لاہور میں خشک میوہ جات کی قیمتوں نے عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ بادام، پستہ، کاجو، اور چلغوزہ اب غریب کی پہنچ سے دور جا چکے ہیں۔بازاروں میں خشک میوے سونے کے بھاؤ فروخت ہو رہے ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں کہ درآمدی لاگت اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے نے قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔دوسری جانب عوام کا کہنا ہے مہنگائی نے اب تفریح اور ذائقے دونوں چھین لیے ہیں۔اب تو صرف مونگ پھلی ہی خرید سکتے ہیں، بادام اور پستہ خواب بن گئے ہیں۔بچوں کے لیے بھی کچھ نہیں لا سکتے، مہنگائی نے جیبیں خالی کر دی ہیں۔گزشتہ سال کے مقابلے میں بادام کی قیمت میں 35 فیصد، پستہ میں 45 فیصد اور چلغوزے میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو سردیوں میں خشک میوہ صرف "خواص" کی دسترس میں رہے گا۔