ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کے اجلاس میں وکلاء برادری کی طرف سے پیش کی گئی
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کے اجلاس میں وکلاء برادری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا ہے کہ حکومتی انتظامیہ کے احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مرید کے میں تحریک لبیک پاکستان کے فلسطین کے حق میں نکالے گئے پرامن مظاہرے میں کارکنان پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء ہمیشہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں اور ہر غیرقانونی وغیر آئینی اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ مرید کے میں ہونے والے اندوہناک سانحہ جس میںتحریک لبیک پاکستان کے نہتے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ایف آئی آر کا اندراج کیا جنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں گرفتار کارکنان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر فی الفور خارج کرتے ہوئے انہیں رہا کیا جائے۔