ابھی ابھی معلوم ہو اہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد قطر میں افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مذاکرات کرے گا
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہو اہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد قطر میں افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مذاکرات کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےکہا ہےکہ وہ کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، علاقائی امن و استحکام کیلئے پُرامن حل چاہتا ہے، افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے سکیورٹی خدشات دور کرنے چاہئیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور کہا مذاکرات خطے میں امن و استحکام کیلئے اہم پیشرفت ہیں۔دوسری جانب سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں دوحہ پہنچ گیا ہے۔ وفد افغانستان سےٹی ٹی پی کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ثبوت لے کر گیا ہے، پاکستان کو مطلوب مبینہ دہشت گردوں کے ثبوت بھی پاکستانی وفد کے پاس موجود ہیں۔