ابھی ابھی معلوم ہواہے کہ مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی گئی۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہواہے کہ مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی گئی۔1500 لیٹر مضر صحت دودھ تلف جبکہ 4 ملک سپلائرز کو ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے عائدکردیئے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بڑھادی۔ جس کے تحت ڈائریکٹر آپریشز ساؤتھ-1 شہزاد خان مگسی نے انسداد ملاوٹ دودھ مہم کے تحت لگائے گئے ناکوں کا دورہ بھی کیا۔ ہیڈ پنجند علی پور میں ناکہ پر چیکنگ کے دوران غیر معیاری دودھ سے بھرا ٹینکر قبضے میں لے لیا گیا۔ملک سپلائر کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کروادیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم کا کہنا ہے دودھ میں فیٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ دودھ ایک مکمل غذاء ہے ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔